Saturday 22 November 2014

Hair removing cream, چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

1۔ ہر پندرہ دن کے بعد چہرے کی ویکسنگ کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
2۔ چھ سے آٹھ سیشن آکسیجن تھراپی یا بلیو پیل لے لیں۔
3۔ ملتانی مٹی، باڑ کے درخت کی گوند، اُبٹن اور عرقِ گلاب لے کر مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر آدھے گھنٹے کے لئے لگا دیں اور بعد میں عرقِ گلاب سے سے دھو کر صاف کرلیں۔
یا
اس کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ مُٹھی بھر موئسچرازنگ دودھ یا لوشن لے کر مٹر کے دانے کے سائز کے برابر وٹامن اے کریم میں مکس کریں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح کو دھو لیں۔ تیس دن (ایک ماہ) تک یہ مسلسل استعمال کریں۔

Friday 13 June 2014

مچھروں کے کاٹنے کی نشانات صاف کرنے کے گھریلو ٹوٹکے



    لیموں کے ٹکڑے: مچھر کے کاٹے پر لیموںکے ٹکڑوں کو براہ راست اس جگہ پر لگانے سے آپ کو فوری سکون ملے گا۔
    اسپرین: اسپرین کو پیس کراس میں پانی ملا لیں، پھر اس پیسٹ کو کاٹے کی جگہ پر لگا لیں۔
    سیب کا سرکہ: سیب کے سرکے کو براہ راست متاثرہ جگہ پر لگا کر فوری آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
    پودینے والی ٹوتھ پیسٹ: پودینے کے ست سے بنی ٹوتھ پیسٹ کو جسم کے اس حصہ پر لگا کر فوری سکون حاصل کیا جا سکتا ہے، جہاں مچھر نے کاٹا ہو۔
    نمک: نمک کو اچھی طرح پیس کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
    کیلے کا چھلکا: کیلے کے چھلکے کے اندرونی طرف سے مچھر کے کاٹنے والی جگہ پر رگڑ کر تکلیف میں فوری آرام مل سکتا ہے۔

    The benefits of walnuts اخروٹ کے فوائد (Akhrot)


     زمانہ قدیم سے اخروٹ کو ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔
     ہمارے ہاں روایتی طور پر اخروٹ کے تیل سے پیٹ میں درد (مروڑ)، باسور (Hemorrhoid)، دست اور انتڑیوں کی سختی کو نرم کرنے جیسی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے، تاہم ہم آپ کو یہاں اخروٹ کے دیگر اہم فوائد کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
    دماغی صحت: اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔

    قبض کش: اخروٹ قبض کی صورت میں فوری آرام پہنچانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ معدے میں پہنچ کر فضلہ میں حرکت پیدا کرکے اسے آگے کی طرف دھکیل دیتا ہے۔
    قوت قلب: اخروٹ میں شامل ایسڈ غیرضروری اور گندے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں نہایت معاون ہے، جس کے بعد صحت مند کولیسٹرول پیدا ہوتا ہے، جو قوت قلب کے لئے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ دوسرا روزانہ صرف ایک اخروٹ کا استعمال جسم کو ہائی بلڈپریشر کا مقابلہ کرنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔
    حمل کے دوران: اخروٹ میں شامل زنک، میگنیشیم جیسے اجزا انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہیں، اس لئے حاملہ خواتین کے لئے ان کا استعمال نہایت نفع بخش ہے۔
    کھانسی اور دمہ: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی اور دمہ کے علاج کے دوران اخروٹ کا استعمال نہایت موثر ہے۔
    مضبوط ہڈیاں: اخروٹ میں شامل اجزا ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہیں۔
    پرسکون نیند: اخروٹ میں میلاٹونین (ایک قسم کا ضماد) نامی ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جسم کے اندرونی نظام کے بہت سے حصوں کو چلانے کا ذمہ دار ہے۔ لہذا جب جسم میں میلاٹونین کی مقدار پوری ہوتی ہے تو آپ رات بھر پُرسکون نیند لے سکتے ہیں۔
    جلد کو نم کرنا: اخروٹ میں شامل وٹامن ای، بی ون، بی ٹو اور بی تھری نہ صرف جلدی خشکی بلکہ جھریوں کے خاتمے کا بھی موجب ہے۔